لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

لاہور : لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کل ہوگا ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کر لیں ۔حلقےمیں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کردئیے گئے جن میں سے 21 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 199 کو حساس جبکہ 34 کو نارمل قرار دیاگیاہے۔

این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر چار لاکھ چالیس ہزار چار سو پچاسی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More