اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں متنازعہ قانون سازی کا معاملہ،اپوزیشن کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ۔ اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا،اپوزیشن نے حکومت سے پارلیمنٹ میں قانون سازی میں تعاون کےلیے شرائط تیار کرلیں۔

پارلیمنٹ میں متنازع قانون سازی کے معاملے پر اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نےحکومت سے پارلیمنٹ میں قانون سازی میں تعاون کےلیے شرائط تیار کرلیں ہیں اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی نے مشاورت کیلئے اپنا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت صدر کے تمام حالیہ جاری کردہ آرڈینینسز بھی بحث کےلیے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ اپوزیشن نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد بازی میں قومی اسمبلی سے پاس کردہ بیس قوانین بھی ایوان میں واپس لائے جائیں۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس متنازع بلزپراتفاق رائے کے بعد بلایا جائے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کا خط مل گیا ہے کل مشاورت کے بعد جواب دیں گے قانون سازی کیلئے اپوزیشن کا موقف سنا جائے اور اعتماد میں لیا جائے تو حکومت سے تعاون کریں گے۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعتوں ایم کیوایم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ق اہم معاملات پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت نہ کرنے اور حکومتی کرکردگی پر تحظات کا اظہار کرچکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More