قومی اسمبلی:مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں بھارت کے اگست دو ہزار انیس کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کردیا گیا۔

قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کردی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اگست دو ہزار انیس کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں،بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے،بھارت حکومت یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی،پاکستان کے عوام کشمیر کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں،اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے ہورے کرے،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہرطرح سے مدد جاری رکھے گا،پاکستان بین الاقوامی سطح پربھی کشمیر کی مدد جاری رکھے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More