موجودہ نازک حالات میں احتجاجی سیاست کی گنجائش نہیں ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کااحتجاج بےمعنی حیثیت رکھتا ہے۔ اپوزیشن صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے۔ اپوزیشن کو انتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا بھی گنجائش نہیں ہے ۔ اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ۔یہ عناصر صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More