میری جان کو خطرہ ہے، 7 لوگ قتل کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے۔ میں نے تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دی ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمے دار شہباز شریف، نواز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللّٰہ سمیت 7 لوگ ہوں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دی ہے کہ یہ سات افراد میری جان کے در پے ہیں اور مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو نوازشریف ،شہبازشریف ،حمزہ،سلیمان، سلمان نواز اور راناثنا ذمے دار ہونگے۔ تھانےمیں جمع کرائی درخواست کی کاپی عمران خان کو دینے جارہا ہوں۔

شیخ رشید نے کا مزید کہنا تھا کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں رانا ثناءاللہ کو پٹہ ڈالا جائے۔ رانا ثناءاللہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کریں گے تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقتدرحلقے کبھی خاموش نہیں رہتے انکی کمٹمنٹ پاکستان کیساتھ ہیں۔ مقتدر حلقوں کی آنکھ اور کان کھلےہیں۔ اس سے قبل مقتدرحلقوں کی باری آئے وہ اس ملک میں الیکشن کروادیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More