نئی گیند سے جلد وکٹیں گرانا میرا ہدف ہوتا ہے، شاہین آفریدی

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی باؤلر کے لیے اننگز کے آغاز میں نئے گیند کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ نیا گیند کرانے کے لیے خصوصی پریکٹس کرتا ہوں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالرشاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کوشش یہی ہوتی ہے کہ نئے گیند کو آگے پھینکوں تاکہ بلے بازوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے۔نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا میرا ہدف ہوتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کسی بھی گیند باز کے لیے اننگز کے آغاز میں نئے گیند کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوتا ہے ۔ نیا گیند کرانے کے لیے خصوصی پریکٹس کرتا ہوں۔بحیثیت باؤلر نئے گیند سے جلد وکٹیں گرانا میرا ہدف ہوتا ہے۔

فاسٹ بالر نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں نیا گیند پھینکنے کے لیے مختلف حکمت عملی بناتا ہوں۔ان سوئنگ ہو یا آؤٹ سوئنگ جس پر وکٹ ملے وہی اچھی گیند بن جاتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More