تازہ ترین
خونخوار کتوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق ، 2 شدید زخمی

خونخوار کتوں کے حملے میں ایک بچہ جاں بحق ، 2 شدید زخمی

مظفرگڑھ:(06 جون 2020) جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں خونخوار کتوں نے بچوں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دلخراش واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ قریشی کی حدود میں پیش آیا،جہاں خونخوار کتوں نے کھیلنے والے بچوں پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق کتوں نے جاں بحق بچے کو بری طرح نوچ ڈالا ہے، جبکہ دونوں شدید زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

واقعے کے بعد مقامی افراد میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کے خلاف سخت نعرے بازی کی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top