پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات، اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر آصف محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے پاکستان اور امریکہ کا باہمی تعاون ہمیشہ مثبت نتائج کا موجب رہا۔پاکستان، اقتصادی ترجیحاتی ایجندے پر عمل پیرا ہے جبکہ امریکہ، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں 200 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اور گانگرس مین ایمی بیرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی سود مند رہی ہے ۔

پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کابل سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی بھرپور معاونت پر وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More