اپوزیشن کا احتجاج انتخابات سے فرار کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ،مرتضی وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا احتجاج انتخابات سے فرار کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے ، انہیں راہ فرار نہیں ملے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج کراچی میں کم بیک کی کوشش ہے، نکمی وفاقی حکومت کے خلاف بلاول زرداری میدان میں نکل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چند سو لوگوں کے احتجاج کو کراچی والوں نے مسترد کردیا، بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں، پرانا پاکستان ہی بہتر تھا، آج ان کے مافیاز کی وجہ سے عوام کے لیے ہر چیز ناپید ہوچکی ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ان کے اپنے ہی ان کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں، وفاقی وزرا کا نام ا ی سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ ہمارا نہیں ، ملک میں مہنگائی اور بحرانوں کے زمہ دار انکے اے ٹی ایمز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More