ہر اسکینڈل کے پیچھے پی ٹی آئی کے لوگ نظر آتے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تین برسوں میں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، صرف دوستوں کو نوازا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں جن لوگوں کے نام ہیں انہوں نے ماضی میں پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے۔ اب عمران خان کی حکومت انہیں فائدہ پہنچا رہی ہے ۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صحت کارڈ بھی دوستوں کو نوازنے کے لیے شروع کیا ہے ، ہر اسکینڈل کے پیچھے ان کے لوگ نظر آتے ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ۔ کوئی سخت فیصلے کرنا نہیں چاہتے ، عوام تعاون کرے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کے ملازمین کے جائز مطالبات سنے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملازمین کو اکسا کر اپنی دوکان نا چمکائیں، حلیم عادل خود بھی قومی ادارہ برائے امراض قلب سے اپنا علاج کروا چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More