مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی کا بغل بچہ قرار دیدیا

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی بغل بچہ جماعت قرار دیدیا ۔ مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم کی قیادت بازاری لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔جو ہر بار پیسوں کے عوض مہاجر ووٹ بیچتی ہے ۔

پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ خان کی حکومت پر برا وقت آیا تو ہم نے اخلاقی حمایت کا اعلان کیا مگر حکومت نے نشے میں اپنا سیاسی مستقبل برباد کرلیا ۔ اپنے ہی ملک کے اداروں اور عدلیہ کو مغلظات بکنا شروع کردی۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ عمران خان کسی کا وفادار نہیں ۔ انہیں اپنے ہی لوگ چھوڑ گئے۔ کراچی والے اب نا تو خان کی کسی بات پر کان دھریں گے نا دھوکا کھائیں گے۔ہم پناہ گزین نہیں ہیں ۔ ہجرت کرکے پاکستان کو مضبوط کیا۔ ایم کیو ایم پی پی کی بغل بچہ جماعت ہے جو قیمت لے کر مہاجروں کے ووٹ کا سودا کرتی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More