تیس جنوری کو احتجاج شیڈول کے مطابق کریں گے،مصطفی کمال

کراچی: چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا تیس جنوری کو احتجاج شیڈول کے مطابق کرنے کا اعلان، بولے کراچی کے مسائل کرکٹ سے زیادہ اہم نہیں، لیکن پی ایس ایل کی ٹیموں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دینگے۔

پاکستان ہاوس میں پریس کانفرنس میں پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ہم 30 جنوری کو فوارہ چوک احتجاج کریں گے وہاں پہنچ کر لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر مصطفی کمال بولے 2021 بلدیاتی قانون سندھ اسمبلی سے منظور ہوا ہے تو اسے ختم بھی اسمبلی سے کیا جائے صرف معاہدے کرنے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قانون پر لسانیت کی سیاست نہیں کی، تیس جنوری کے احتجاج میں تمام قومیت سے تعلق رکھنے والے افرا شرکت کرینگے،

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More