بلاول بھٹو صاحب، آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلے کاٹنے والوں کا خاتمہ ہو گیا تو لاکھوں مصطفیٰ کمال بن گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جب اکیلے تھے تب بھی نہیں ڈرے جب کہ آج تو لاکھوں مصطفیٰ کمال ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے، کراچی کے عوام ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 30 جنوری 2022 بروز اتوار کو تبت سینٹر پر پورے کراچی کو جمع ہونا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More