تازہ ترین
اردو کے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو دنیا سے گئے دو برس ہو گئے

اردو کے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو دنیا سے گئے دو برس ہو گئے

کراچی: (20 جون 2020) اردو ادب کے صف اول کے نامور مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے۔ ان کی تصانیف میں زندگی کی حقیقت سے قریب کھٹی مٹھی مزاح نگاری نے مداحوں کو اج بھی اپنا گرویدہ بنائے رکھا ہے۔

مشتاق احمد یوسفی 4ستمبر 1923 کو ہندوستان کے شہر جے پور میں تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ یوسفی صاحب کی تحریروں میں کردار نگاری، منظر نگاری، آپ بیتی ۔ پیروڈی سب ہی کچھ دکھائی دیتا ہے۔ مشتاق احمد یوسفی کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔ ان کی تحریروں کے بارے میں کہا جاتا ہے۔ ہم اردو مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں۔

مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث 20 جون 2018 کو 94 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top