حکومت مکتب تشیع کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرے گی،مصدق ملک

اسلام آباد: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔وفاقی حکومت مکتب تشیع کے ساتھ زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔ سینیٹر مصدق ملک کہتے ہیں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور وزیر داخلہ کے درمیان معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ (ٹی این ایف جے) نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سینیٹر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہ کہا کالعدم جماعتوں کے نئے نام سے کام کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی،آمدہ محرم الحرام میں امن و امان کیلئے مربوط پالیسی بنائی جائیگی،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا

ٹی این ایف جے پولیٹیکل سیل کے چیئرمین ذوالفقار علی راجہ نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے ہمیشہ الیکشن میں قومی سوچ رکھنے والی جماعتوں کی حمایت کی اور آج بھی اسی پر کاربند ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سے انتخابی تعاون کی اپیل اور مسلم لیگ (ن) کے ذمہ داران سے گفت و شنید کے بعد یہ طے پایا ہے کہ تمام مکاتب و مسالک کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More