سابق حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی،مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملکی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مقامی گیس کی تلاش و پیداوار کو بڑھایا جائے سابق حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی جس سے توانائی کے شعبے میں مشکلات ہیں۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس جو وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ ہم ملک کو سنبھالنے کیلئے آئے ہیں ملک کو مشکل سے نکالا ہے آگے بھی لے کر جائیں گے۔ مصدق ملک کا کہنا تھا کہ چین سے قرض لے کر پاور پلانٹ لگائے گئے تاہم سابق حکومت سستا فیول حاصل کرنے کے مواقعے سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر مقامی ریفائنریز کی رائے آ چکی کچھ ریفائنریز نے کہا ہے کہ وہ خام تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More