غریب طبقوں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بنا لیا،مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے 35 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کیلئے پٹرولیم سبسڈی کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف جلد خود کریں گے ، سابقہ حکومت نے روس سے پٹرول کی خریداری کیلئے نہ کوئی معاہدہ کیا نہ مفاہمت سارے دعویٰ ہوائی ہیں ۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کو وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے وزیر اعظم کی ہدایات پر غریب طبقوں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار بنا لیا گیا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم خود کریں گے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کا جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان زبانی تھی اس کی منظوری تحریری طور پر وزیر اعظم کابینہ یا اقتصادی رابطہ کمیٹی نہ دی نہ سبسڈی کیلئے کوئی رقم مختص کی گئی۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور وزراء ملک بدگمانی مت پیدا کریں موجودہ حکومت آئی ایم ایف کا ساتھ معاہدہ کر کے ملک میں معاشی استحکام لائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More