بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں،مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے جارہے ہیں، فرق یہ ہے کہ اب چائنا کٹنگ والوں کی کے ایم سی نہیں ہے، ملک میں بے حد مہنگائی ہے،یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے،ان کا نام ہونا چاہیئے اعلان خان۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہوسکا،،یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ شیریں جناح کالونی کی سڑکوں کی تعمیر پر کام شروع ہوگیا ہے، شیریں جناح کی سڑکیں ماضی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں،آج کراچی کی سڑکوں کی بہتری پر کام ہورہا ہے،وسیم اختر فائلیں پھینک پھینک کر کہتے تھے اختیارات نہیں ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دو سو ارب پاکستان واپس لانے کا وعدہ کیا تھا،کہا تھا کہ میں آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا خودکشی کرلوں گا،کسی اور جماعت کے منصوبے کا فیتہ آج کاٹ کر کہتے ہیں وعدہ وفا کررہا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More