ووٹ کسی اور کو ملا لیکن خدمت پیپلزپارٹی کر رہی ہے، مرتضی وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ووٹ کسی اور کو ملا لیکن خدمت پیپلزپارٹی کر رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اس شہر کا بنیادی مسئلہ تھا سولڈ ویسٹ کام کررہی ہے۔ ایف بی ایریا میں اقبال پارک کو جہانگیر پارک کی طرز کا بنارہے ہیں، بتانے کا مقصد یہ ہے کہ نیا فنڈ نہیں آیا بس کام کرنے کی نیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو ایک ماہ میں بحال کردیں گے،پی ٹی آئی کا بس چلے تو برفباری کا ذمےدار بھی پیپلز پارٹی کو ٹھہرائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مارچ میں سندھ حکومت کی بسیں آجائیں گی، ریڈ لائن کی ایک ماہ میں گراؤنڈ بریکنگ کردی جائے گے، یہ بائیو گیس منصوبہ ہے لوگ سستے ریٹ پر سفر کرسکیں گے،پانی کے منصوبے پر بھی پیپلز پارٹی کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار کہتے ہے کہ سندھ سے افغانستان یوریا اسمگل ہوئی ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا سندھ کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے ؟

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More