اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے مری اور گلیات جانے کیلئے عائد پابندی میں 24 گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کا اس پابندی پر اطلاق نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔ مری اور گلیات جانے کیلئے پابندی کھولنے کا فیصلہ صورتحال کا جائزہ لے کرکیا جائے گا۔