مری میں متوقع برفباری کے باعث ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی ٹریفک پولیس نے مری میں متوقع برفباری کے باعث سیاحوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق یومیہ 8 ہزار گاڑیوں کوصبح 5سے شام 5بجے تک مری میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، شہر میں تقریباً3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ مری کے ٹول پلازہ اور داخلی راستوں پرخصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، مری جانے کی اجازت لائسنس ہولڈر ڈرائیور ز کو ہی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح ریڈیو اسٹیشن 88.6 اورٹریفک پولیس کےآفیشلزسوشل میڈیا پیجزسے آگاہی حاصل کریں، برفباری کے دوران مری آنے والے مکینکلی درست گاڑی کا انتخاب کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے سیاحوں کو روڈ پر کھڑے ہوکر سیلفیاں بنانے سے گریز کرنے اور مری آتے وقت اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفرکا انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ سخت سردی کے پیش نظر گاڑی میں گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاءضرور رکھیں، گاڑی میں ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More