سری لنکن منیجر کا بہیمانہ قتل شرمناک واقعہ ہے، نورالحق قادری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امورپیر نورالحق قادری نے سری لنکا کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا اورسری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے ۔تعزیتی ملاقات میں قومی اقلیتی کمیشن کے ارکان ڈیوڈ البرٹ اور مفتی گلزار نعیمی بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امورپیرنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سری لنکن منیجر کا بہیمانہ قتل شرمناک واقعہ ہے جوکہ کسی بھی معاشرے کیلئے قابل قبول نہیں ہے ۔ سیالکوٹ واقعے نے ہمیں یاد دلایا کہ مذہبی ہم آہنگی، برداشت ، رواداری، مکالمے کے فروغ کی کتنی ضرورت ہے۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں مسلم معاشروں میں امن کے فروغ پر منعقدہ کانفرنس میں شریک تھا۔کانفرنس کے دوران اس واقعے کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں تھے ۔میرا اپنا خاندان بھی دہشت گرد حملوں کی زد میں رہا جس سے کئی افراد شہید ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More