مراد سعید جلد ریحام کی کتاب پر دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ مراد سعید توہین آمیز مواد پر جلد لندن میں دعویٰ دائر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مراد سعید کو ہدایت کی کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے مگر آپ نے نہیں گھبرانا ، آپ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔

وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی کہ معاشی اشاریے بہتر ہیں لہٰذا عوام کو اپنی کارکردگی سے متعلق اعدادوشمار سے آگاہ کریں اور حکومتی کاموں کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More