مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے خلاف جاری پروپیگنڈہ اور بہتان تراشی پرریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ مراد سعید نے وضاحت اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپکی تحریر کا حوالہ دے کر بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ وزارتِ مواصلات کی کارکردگی کو متنازع بنایا گیا ہے۔ ان کے نام سے پہلے بھی ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک انہوں نے تردید نہیں کی ۔

نوٹس میں ریحام خان سے 14 روز میں اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ دوسری صورت میں قانونی کاروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وضاحت نہ کرنے اور معافی نہ مانگنے پر عدالت سے سخت سزا دینے اور 1 ارب روپے ہرجانے کی استدعا کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More