روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو لوٹا گیا، مراد سعید

عمر کوٹ: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ عمرکوٹ کے عوام کا جوش و خروش خیبرپختونخوا کے لوگوں جیسا ہے، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو لوٹا گیا۔

عمرکوٹ میں وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھی ثقافت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں کوئی سرکاری ادارہ کام نہیں کررہا۔ عمران خان سے محبت کرنے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ سندھ کے عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بھیڑ بکریاں بندھی ہوئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More