ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

سیہون: وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ٹی وی پر کہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔ غریبوں سے پوچھیں کہ کتنی مہنگائی ہے آٹے اور چینے کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔

سیہون شریف میں شہباز ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہناتھاکہ پیپلز پارٹی 27 فروری سے مزار قائد سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی لانگ مارچ میں پورے ملک سے عوام شرکت کریں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں زرعی کھاد کی قلت کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ ہم نے سندھ کے تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو ہدایات دی ہیں کہ صوبے میں کھاد کی اسمگلنگ کو روکا جائے۔کھاد کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہےالیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر سندھ میں حلقہ بندیاں ہورہی ہیں۔مارچ تک حلقہ بندیاں شیڈول کے مطابق مکمل ہونگی جس کے بعد سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اینٹ لگاکر سیہون شریف قلعے کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More