ایسے بےحس حکمران پہلے نہیں دیکھے،مراد علی شاہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت، شریک ملزم شاہ نواز سمیت نیب کے تفتیشی افسر کی غیر حاضری کے باعث سماعت میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سانحہ مری پر ہر انسان کا دل دہل گیا مگر حکومت کہہ رہی ہے کہ لوگ وہاں کیوں گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں ایسے بےحس حکمران پہلے نہیں دیکھے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزراء کام کریں نہ کریں ٹوئیٹ ضرور کرتے ہیں انہیں بس ٹوئیٹ کا شوق ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں نامزد ملزم کی حیثیت سے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ مری پر حکمرانوں کو بے حس قرار دیا بولے ایسے بے حس حکمران پہلے نہیں دیکھے پہلے یہ خود تعریف کرتے ہیں کہ اتنے لوگ مری پہنچ گئے اور پھر کہتے ہیں کہ وہ مری کیوں گئے۔ وزرا کو بس ٹوئیٹ کرنے کا شوق ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہکا کہنا تھا کہ قتل کے بااثر مجرم قیدی شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے نجی اسپتال میں موجودگی کے معاملے میں جو بھی ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ حکومت پر تنقید سے خوشی ہوتی ہے اگر سارے مسائل سندھ حکومت ہی پیدا کر رہی ہے تو یہ ہٹ جائیں ہمیں ملک چلانے دیں۔ اس سے قبل نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر کی غیر حاضری یکم فروری تک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More