حکمران جماعت کے اتحادی بھی حکومتی کارکردگی پر نالاں ہیں،مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے اتحادی بھی حکومتی کارکردگی پر نالاں ہیں۔عمران خان کا جانا عوام کی آواز بن چُکا ہے، بولے پی ٹی آئی کے رہنما احتجاج کے نام پر پکنک منارہے ہیں۔

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی ۔ میڈٰیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید ، کہتے ہیں سیلیکٹڈ کا گھر جانا پکا ہے تمام جماعتیں سیلیکٹڈ سے جان چھڑانے میں مدد کریں ۔وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں بدین جیسے چھوٹے سے شہر میں پیپلز پارٹی نے بڑا عوامی اجتماع کیا، کچھ وفاقی وزیر سندھ میں احتجاج کے نام پر پکنک منارہے ہیں،سندھ کی عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو سرخرو کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومتی اتحادی بھی حکومت کی کارکردگی پر نالاں ہیں، پارلیمان میں عوامی منتخب نمائندوں سے عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کی اپیل کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More