بارش کے دوران شہری گھروں میں رہیں،مراد علی شاہ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش کے دوران شہرِ کا دورہ کیا اور بارش کے دوران شہریوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ اس مرتبہ کراچی کے شہریوں کو تکلیف ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ بارش میں اپنے گھروں تک محدود رہیں، بارشوں میں ندی نالوں میں طغیانی ہوتی ہے جبکہ نکاسی کے لیے مین ہول بھی کھولے جاتے ہیں، اس لیے بچوں کو کسی صورت بھی سڑکوں پر کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بارش کو پکنک نہ سمجھا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More