عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت ہو گیا ہے،مراد علی شاہ

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو نااہل، کم عقل اور ناسمجھ لوگوں کا مجموعہ قرار دے دیا بولے عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ نیب نے محض سیاستدانوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی حکومت پر کڑی تنقید، کہتے ہیں عمران خان کی حکومت آئین پامال کرسکتی ہے۔ حکومت نے نااہل لوگوں کا مجمع اکٹھا کرلیا ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ کے مطابق سندھ حکومت کو مردم شماری پر تحفظات ہیں جس کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا گیا مگر کوئی رد عمل نہیں آیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس انتخابات میں دھاندلی کے لیے بلایا گیا ہے۔ بولے عمران خان کی حکومت آئین پامال کرسکتی ہے۔ حکومت کے آخری دن شروع ہونے کا دعویٰ بھی کر ڈالا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز اور عوام کے اشاروں پر چلتی ہے۔ وفاقی حکومت کے وزرا کی مثال ایسے ہے جیسے ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی ساتھ لے ڈوبیں گے۔ آگ بگولہ ہونا مسئلے کا حل نہیں سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں، عوام وفاقی حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More