افغانستان میں انسانی بحران کے نتائج ہولناک ہوں گے،منیراکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں جو بڑا بحران منڈلا رہا ہے وہ مکمل معاشی تباہی کا خطرہ ہے،معیشت کو بحال کرنے کے لیے نقد رقم کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران کےنتائج ہولناک ہوں گے،پاکستان افغانستان کی مدد کےلیے ہر ممکن کوشش کررہاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ،افغانستان میں انسانی بحران کے نتائج ہولناک ہوں گے،بڑے پیمانے پر انسانی مصائب، لاکھوں اضافی افغان پناہ گزینوں کا اخراج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی مزید تصادم جیسے مسائل کو تقویت ملے گی۔

پاکستان نے افغانستان کے لیے تیس ملین ڈالر کی امداد کاوعدہ کیا ہے، پاکستان سے گندم، چاول، ہنگامی طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء افغانستان بھیجی جا رہی ہیں، پاکستان افغانستان کی اقتصادی حکمرانی کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے دیگر اقدامات کررہاہے،پاکستان نے افغان استحکام کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

اس موقع پر افغانستان کے لیےاقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ڈیبورا لیونزکا کہنا تھاکہ افغانستان ایک انسانی تباہی کے دہانے پر ہے اور اس کی گرتی ہوئی معیشت انتہا پسندی کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More