پی ایس ایل7، ملتان سلطانز کی مسلسل پانچویں کامیابی

کراچی: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 7 کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بین ٹنگ نع نصف سینچری جبکہ زازئی نے 43 اور حیدر علی نے 21 رنز بنائے۔ سلطانز کے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More