ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ 7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کر رہے تھے جبکہ لاہور قلندرز پہلی بار شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کے میدان میں اتری۔

ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف آخری اوور میں پورا کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان محمد رضوان نے 69 اور شان مسعود نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More