کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
محمد رضوان نے کہا کہ نئی پچ ہے اس کو آزمانہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، ٹم ڈیوڈ بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بابراعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ محمد نبی، کلارک اور گریگری بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔