ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز سے شکست

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی رضوان الیون کے نام رہی۔سرفراز احمد کی ٹیم کی پلے آف مرحلے تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز نے پی ایس ایل تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل 245 رنز تین وکٹوں پر بنائے۔ کپتان محمد رضوان تراسی، شان مسعود ستاون اور رئیلی روسو تہتر رنز بنانے میں کامیاب رہے۔جوابی اننگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سولہویں اوور میں ایک سو اٹھائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عمر اکمل نے پچاس اور جیسن رائے نے اڑتیس رنز بنائے۔ شاہنواز دھانی، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی اور آصف آفریدی کو دو، دو وکٹیں ملیں۔ ایک سو سترہ رنز سے ملتان سلطانز کو کامیابی ملی۔ پی ایس ایل تاریخ میں اس سے قبل اتنے بڑے مارجن سے کسی ٹیم کو فتح نصیب نہیں ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More