ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست

کراچی: پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 20 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 218 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 19.4 اوورز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان شاداب خان کی 42 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی، الیکس 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیاتھا۔ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ اور رلی روسو نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں، ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، رلی روسو نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان محمد رضوان 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، شان مسعود نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 13 رنز بنا کر چلتے بنے، خوشدل شاہ 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر اور مرچنٹ دی لانگے اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More