سلطانز نے یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دے دی

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 17.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ اور 6 وکٹوں سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 51 اور ڈیوڈ ولے 28 رنز بنا کرنا قابل شکست رہے۔ جب کہ یونائیٹڈ کے لیام ڈوسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 بنا سکی۔ یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ 26 اور لیام ڈوسن 22 رنز جبکہ ناصر نواز نے 14 رنز بنا ئے تھے۔

ملتان سلطانز کے عمران طاہر اور آصف آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں تھی۔ جب کہ شاہنواز، ولے اور ٹم ڈیوڈ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اب تک 9 میچ میں سے صرف ایک ہاری ہے۔ جب کہ سلطانز نے پلے آف مرحلے میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More