ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: ایچ بی ایل، پی ایس ایل سیزن سیون کے کھیلے جارہے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ویلے، عمران طاہر، عمران خان، شاہ نواز داھانی اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔

لاہور کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More