تازہ ترین
کرنٹ لگنے سے دو کم سن بچیاں جاں بحق

کرنٹ لگنے سے دو کم سن بچیاں جاں بحق

ملتان:(07 اگست 2020)ملتان میں اندوہناک واقعہ رونما ہوا ہے،جہاں گھر میں کرنٹ لگنے سے دو کم سن بچیاں جاں بحق ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ جلال پور پیروالا کے نواحی علاقہ بستی مولوی عطا میں پیش آیا،جہاں گھر میں بجلی کے لٹکتے تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث دو کم سن بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

چیوں کی شناخت 5 سالہ سائرہ اور 3 سالہ سویرا کے ناموں سے ہوئی ہیں، افسوسناک حادثے پر گھر میں سوگ کی فضا ہے جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top