شیخ محمد زاید النیہان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

شیخ محمد زاید النیہان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب ہوگئے،اماراتی سپریم کونسل کے فیصلے کےمطابق شیخ محمد زاید النیہان یو اے ای کے تیسرے صدر ہوں گے،شیخ خلیفہ بن زاید النیہان کے انتقال کےبعد شیخ محمد بن زاید النیہان صدر منتخب ہوئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا،61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More