عمران خان ملکی معیشت کیلئے بارودی سرنگیں بیچھاکرکے گئے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہاہےکہ عمران خان ملکی معیشت کیلئے بارودی سرنگیں بیچھاکرکے گئے،انہوں نے ائی ایم ایف سے ایسے وعدے کیے جس نے ہمیں پھنسا دیا ہےلیکن اس کے باوجودائی ایم ایف کاوفدجلدپاکستان کادورہ کرے گااور عوام کوملک کی صورتحال بہتر ہوتی نظرآئےگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کےدورمیں چینی کی قمیت بڑھائی گئی جبکہ ہم نے چینی اورآٹےکی قیمتیں کم کی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں سستی ترین چینی مل رہی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے فوادچوہدری کومخاطب کرتے ہوئے کہ کہاجاتاتھاکہ عمران خان کے دورمیں میراکاروباراچھاچل رہاہےلیکن فوادچوہدری کوفرح باجی کے کاروباری کی ترقی کابھی ذکرکرناچاہیےاوربتاناچاہےکہ فرح بی بی کے کہنے پرٹرانسفراورپوسٹنگ کیوں ہوتی تھیں۔مفتاح اسماعیل کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی ائی کے دورمیں تاریخی خسارے ہوئےلیکن اس کے باوجودہم سابق حکومت کے اچھے پروگرام بندنہیں کرینگے،کامیاب جوان پروگرام اچھاپروگرام ہے جسے بندنہیں کیاجائےگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More