بلدیاتی بل کو جواز بنا کرایم کیو ایم شہر میں خونریزی کرنا چاہتی ہے، سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ان سے نہیں ڈرے ۔ اب تو یہ خود مرے ہوئے ہیں ، اب اس سے کیا ڈرنا ؟ پہلے انہیں سیاسی پارٹی مانتے تھے تب ہی بے نظیر انکے مرکز نائن زیرو گئیں۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ مانتے ہیں1988 اور 1990میں عوام نے انہیں ووٹ دئیے مگر انہوں نے اپنے ووٹرز کو دیا کیا ؟۔ اب بلدیاتی بل کو جواز بنا کر شہر میں خونریزی کے ذریعہ اپنی سیاسی دوکان چمکانا چاہتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھی انہیں سیاسی جماعت سمجھتے ہوئے ہی ان کے پاس گئی تھیں پھر شہر کی معاشی بہتری اور تاجروں کے رونے دھونے پر انہیں اپنے ساتھ حکومت شامل کیا ۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے پریس کانفرنس میں اپنے محکمے کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ دو دہائیوں سے پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ہماری 22 سے 32 ہزار ایکڑ اراضی سمندر برد ہو چکی ہے ۔ سندھ میں زمینیں بنجر ہورہی ہیں جبکہ پنجاب نئی زمینیں آباد کرنے کے لیے کینال تعمیر کررہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More