لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر ایم کیو ایم احتجاج کا شوق پورا کرلے، خورشید شاہ

پنوعاقل : پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر متحدہ قومی موومنٹ احتجاج کا شوق پورا کرلے۔

پنوعاقل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کا کوئی رول نہیں کیونکہ حکمران پارلیمنٹ پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں وفاقی حکومت مکمل طور ناکام ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی طرح خودمختار ادارہ ہیں حکومت فنڈ نہیں روک سکتی ہے ۔ فواد چودھری کہتا ہے مہنگائی کی وجہ سندھ حکومت ہیں تو میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پیٹرول کی قیمت کون بڑھاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More