اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ رہنماؤں سے ق لیگ کے اعلیٰ سطح قیادت کی پارلیمنٹ لاجز میں سید امین الحق کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں تیزی سے بدلتی موجودہ سیاسی صورتحال اور ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، سید امین الحق، کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسنا اور کشور زہرہ شامل تھی۔
ق لیگ وفد کی قیادت چوہدری پرویز الٰہی نے کی جبکہ مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، چوہدری سالک حسین، حسین الٰہی اور کامل علی آغا بھی شریک تھے۔
ملاقات میں تیزی سے بدلتی موجودہ سیاسی صورتحال اور ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ق لیگ اور ایم کیو ایم میں اتفاق ہوا کہ عدم اعتماد پر فیصلہ 1سے2روزمیں کریں گے، ملاقاتیں جمہوری روایات، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اہم ہے۔