پی پی، ایم کیو ایم کا وسیع تر مفاد میں ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم وفد کی ملاقات ہوئی۔ زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی، سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش ودیگر موجود تھے۔

ایم کیوایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل تھے۔

ملاقات میں دونوں پارٹیوں کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی اور ایم کیو ایم کا ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More