ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کو ائیرپورٹ پر نوجوانوں نے روک لیا

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے گھیر لیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

‏ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر نوجوانوں نے روک لیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

نوجوانوں نے کنور نوید جمیل کو اپوزیشن کا ساتھ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اس واقعے پر سینیٹر فیصل سبزواری نے ردعمل دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل سبز واری نے لکھا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نویدجمیل کاگھیراؤ کیا۔ تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل سے الجھنے کی کوشش کی۔ ہم نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے حامیوں کو پُر امن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More