ایم کیو ایم سندھ لوکل گورنمنٹ بل پر سیاست کررہی ہے، سعید غنی

اسلام آباد : صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم پر بلدیاتی انتخابات کو تاخیر کا شکار کرانے کی کوششوں کا الزام عائد کردیا۔ سعید غنی کہتے ہیں ایم کیو ایم شفاف انتخابات نہیں چاہتی ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم پاکستان پر خوب برسے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سندھ لوکل گورنمنٹ بل پر سیاست کر رہی ہے۔ یہ لوگ کراچی کے خیر خواہ نہیں ہے ۔

سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی انتخابات کو تاخیر کا شکار بنانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔یہ چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر لسانی فسادات ہوں اور یہ اپنی دکانیں چمکائیں۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ لوکل باڈیز بل پر گورنر سندھ نے جو آبزرویشن دی اس کو ہم نے ٹھیک کیا۔ گورنر سندھ کے اعتراضات دور کر دیئے ہیں۔ گورنر نے بل پر 10روز میں دستخط نہ کئے تو بل کو منظور تصور کیا جائیگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More