ایم کیو ایم نے الیکشن کو نئی مردم شماری سے مشروط کردیا

کراچی: حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کو نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں سے مشروط کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم اور اہم حکومتی نمائندوں کو ملاقات میں پیغام دیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان فوری الیکشن میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔ ایم کیو ایم نے الیکشن کو نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں سے مشروط کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ایم کیوایم جمہوریت اور ملک کے لیے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔مشکل فیصلے کیے جائے جلد عوام کو ریلیف بھی ملے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More