ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون 2021 کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان نے مقامی حکومت کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید نے بلدیاتی قانون 2021 کو چیلنج کردیا۔ عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کنورنوید نے کہا کہ ہائیکورٹ بلدیاتی قانون کو چیلنج کرنے کے لئے آئے تھے لیکن سپریم کورٹ نے بھی ان کی درخواست پر فیصلہ دے دیا۔ اس پٹیشن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے 2013 کے بلدیاتی قانون کی چند شقوں کے خلاف 2017 میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے یکم فوری کو فیصلہ سنا دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More