ایم کیوایم نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، وزیراعظم عمران خان

کراچی: وزیر اعظم عمران خان حکومت بچاؤ مشن اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے کراچی پہنچےاورمتحدہ مرکز کا پہلا دورہ کیاجہاں وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم رہنماوں سے تفصیلی ملاقات کی۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سےگزشتہ روزتحریک عدم اعتمادلانےکے بعد وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچےجہاں سے وہ سیدھاگورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کےہمراہ ایم کیوایم کے مرکزکےپہلادورہ پربہادرآبادگئے۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے ان کا استقبال کیا ۔

وزیراعظم نے دوران ملاقات خالدمقبول صدیقی کی خیریت دریافت کی جس پرخالدمقبول نےعمران خان سے سوال کیاکہ خان صاحب کیاصورتحال اور کیا پالیسی ہے جس پر وزیراعظم نے جواب دیاکہ آپ کوسب حالات کومعلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امین الحق اچھاکام کررہے ہیں جبکہ اسدعمربھی کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نےسندھ حکومت سے زیادہ کراچی کواون کیاہے۔مردم شماری پربھی تحفظات حل کیے۔خالدمقبول نے کہاکہ ایم کیوایم کے کافی مسائل حل طلب ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومت کاساتھ دیاہے۔اپوزشین جماعتیں پھرناکام ہونگی۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے بند دفاتر کھولنے کا مطالبہ کرتےہوئےلاپتہ کارکنان کی بازیابی کا بھی مطالبہ دوہرایا اورساتھ ہیں وزیراعظم سےکراچی پیکچ پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ابھی تو ہم اپنے ساتھ کھڑے ہیں مگر جو اس شہر اور جمہوریت کے لئے بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More